ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے جامعہ کراچی کے پی سی ون منصوبے کو منظور کرتے ہوئے تقریباًایک ارب 80 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی منظوری دیدی
اتوار 15 جولائی 2018 20:10
(جاری ہے)
پی سی ون منصوبے پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی کام شروع کیا اور ایک سال کے قلیل عرصے میں نہ صرف جمع کرایا بلکہ اب یہ منصوبہ کامیابی سے منظور ہوچکاہے اور اس کی پہلی قسط بھی جاری کردی گئی ہے،جو ان کے دور اندیش وژن اور جامعہ دوست پالیسیوں کا ثمر ہے۔
مذکورہ گرانٹ جامعہ کراچی میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختص کی گئی ہے ۔پی سی ون منصوبے کے مطابق مذکورہ فنڈ ز سے جامعہ میں تحقیقی سہولیات میں بہتری ،کلیہ سماجی علوم اور کلیہ علوم کے لئے نئے بلاکس کی تعمیر ، سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی اورشعبہ ویژول اسٹڈیز کے نئے بلاک کی تعمیربشمول تمام سہولیات،جمنازیم اور شعبہ بائیوٹیکنالوجی کی تزئین وآرائش،جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے 10 نئی بسیں ،مین کمیونیکشن نیٹ ورک کی مزید بہتری ،نیشنل سینٹر فارپروٹیومکس کی سماعت گاہ کی تعمیر کی تکمیل،200 طالبات کے لئے گرلز ہاسٹل کے نئے بلاک کی تعمیرکے منصوبے شامل ہیں ۔ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کی ترقی میری اولین ترجیح رہی ہے اور محض ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں جامعہ کراچی کی تعلیمی وتحقیقی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے ۔فنڈز کا مسئلہ حل ہوجائے تو وہ وقت دور نہیں کہ جامعہ کراچی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی صف اول کی جامعات میں ہوگا۔جامعہ کراچی میں انتہائی قابل اساتذہ موجود ہیں جو تدریسی وتحقیقی صلاحیتوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.