فیصل آباد ، ڈاکٹرطفیل کی گرفتاری پر ڈاکٹروں نے منگل کو ہڑتال کا اعلان کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ڈاکٹروں نے سینئر ڈاکٹر طفیل محمد کی گرفتاری کے خلاف منگل 17جولائی کو احتجاج اور شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان طکرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلمان شکور ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر عبدالستار قریشی اور ڈاکٹر طفیل محمد نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر طفیل محمد کا کہنا تھا کہ مریضہ کے ورثامکمل طور پر میرے علاج سے مطمئن تھے۔ پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی اختیار کے مجھے کلینک سے گرفتار کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ قانون کے مطابق مجھے گرفتار نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم آپ سے زیادہ قانون جانتے ہیں ۔ڈاکٹر طفیل محمد کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ مجھے گرفتار کرنے کا کوئی آرڈر دکھائیں تو پولیس اہلکاروں نے کہا آپ تھانے چلیں ہم آپ کو وہاں آرڈر بھی دکھا دیں گے۔

مجھے غیر قانونی طور پر کلینک سے گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا ۔ ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ سی پی او اشفاق احمد نے معاملے کا علم ہونے کے باوجود واقعے کی انکوائری نہیں کروائی نہ ہی واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔یہ پولیس افسران کی بے حسی کی انتہا ہے۔ ڈاکٹر معروف وینس نے اس موقع پر کہا کہ ہم پولیس کو 48 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں اگر سی پی او ڈاکٹر طفیل محمد کی گرفتاری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی تو منگل کے روز جیل روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ اور الائیڈ اسپتال اور سول اسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں مکمل طور پر ہڑتا ل کی جائے گی۔ ہڑتال اور مریضوں کی مشکلات کے ذمہ دار سی پی او اشفاق احمد ہوں گے۔