44سالہ فردین خان چند سال غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے
فردین خان گزشتہ 8 سال سے کسی فلم میں بھی نہیں دکھائی دیئے‘ان کی آخری فلم 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی
پیر 16 جولائی 2018 12:12
(جاری ہے)
جس پر اداکار نے خود پر ہونے والی تنقید پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہیں وزن بڑھ جانے اور موٹاپے کی وجہ سے کوئی پشیمانی نہیں۔
اداکار نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ ان کے کمنٹس پڑھ کر تفریح حاصل کرتے ہیں۔اب 2 سال بعد پہلی بار فردین خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔حیران کن طور پر فردین خان ماضی کی طرح فٹ اور ہینڈسم نظر آئے، ان کا اضافی وزن ختم ہوچکا تھا۔بھارتی صحافی وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اداکار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ہینڈسم روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر فردین خان ماضی کی طرح ہینڈسم دکھائی دیئے۔اداکار نے ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز تو دیئے، تاہم انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ اداکار کو وزن بڑھ جانے کے بعد دیکھا گیا۔فردین خان گزشتہ 8 سال سے کسی فلم میں بھی نہیں دکھائی دیے، ان کی آخری فلم ‘دولہا مل گیا’ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔44 سالہ فردین خان نے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد فیروز خان کے ساتھ فلم ‘پریم اگن’ سے کیا تھا۔فردین خان نے 2005 میں نتاشا مدھوانی سے شادی کی اور 2017 میں ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، جس کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹر پر شیئر کی تھی، تاہم اس وقت بھی اضافی وزن کی وجہ سے لوگوں نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.