Live Updates

عمران خان کو سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد، مریم اورنگزیب

پیر 16 جولائی 2018 14:34

عمران خان کو سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد دیتی ہوں، عمران خان خالی کرسیوں کی طرح آپ کی گالی کی سیاست بھی مسترد ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد دیتی ہوں، عمران خان تین خالی پنڈال دیکھ کر شرم توآئی ہو گی،عمران خان خالی کرسیوں کی طرح آپ کی گالی کی سیاست بھی مسترد ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات