Live Updates

کیا مجھے عمران خان سے محبت تھی ؟ عمران خان سے میرا کیا تعلق تھا ؟

ریحام خان کا کتاب میں عمران خان سے محبت سے متعلق تذکرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 14:25

کیا مجھے عمران خان سے محبت تھی ؟ عمران خان سے میرا کیا تعلق تھا ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی تو اس کتاب نے ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں اپنی جگہ بنا لی۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنی زندگی ، دونوں شادیوں اور ان کی ناکامی سے متعلق تفصیلاً تذکرہ کیا ہے جبکہ اس کتاب میں بالخصوص عمران خان سے متعلق کئی چونکا دینے والے انکشافات ہیں۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے تعلق اور محبت کے بارے میں بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے ان سے محبت تھی؟ اس کا مختصر جواب ہے ''نہیں''۔ مجھے عمران سے محبت نہیں ہوئی تھی، کم از کم اس موقع پر تو نہیں۔ مگر میں یقیناً ان سے جُڑ چکی تھی اور اگر میں کہوں تو جھوٹ ہوگا کہ میں ان سے متاثر نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے لکھا کہ ابتدائی چند روز کے دوران عمران مجھ سے پوچھتے تھے : کیا تم مجھ سے اتنی ہی محبت کرتی ہو جتنی میں تم سے کرتا ہوں، ریحام؟۔

اور میں دیانتدارانہ جواب دیتی تھی کہ عمران میں آپ کو ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ چاہنے لگی ہوں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران کا طرز زندگی میرے سماجی دائرے سے بہت زیادہ مختلف تھا، یہ ایک عجیب زندگی تھی، جو کہ جنس، منشیات اور راک اینڈ رول کے گرد گھومتی تھی۔ یاد رہے کہ اپنی کتاب میں ریحام خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے متعلق یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ منشیات استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان اور ان کی قریبی دوستوں سے متعلق کئی انکشافات بھی کیے جن پر انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سخت رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ریحام خان کی کتاب ایمازون پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی تاہم ابھی اسے باقاعدہ طور پر شائع کروا کے مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات