حلقہ این اے 60 کے ریٹرننگ آفسر کی فی الفور تبدیلی کے لئے درخواست دائر

پیر 16 جولائی 2018 15:43

حلقہ این اے 60 کے ریٹرننگ آفسر کی فی الفور تبدیلی کے لئے درخواست دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کو مطلع کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین سمگلنگ کے مقدمے میں فیصلے کے لئے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے کمیشن کو بتایا گیا کہ اگر ملزم پر سمگلنگ کا الزام ثابت ہو گیا تو کمیشن کو ہنگامی طور پر نئے بیلٹ پیپرچھاپنے پڑیں گے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے ریٹرننگ آفسر کی فی الفور تبدیلی کے لئے دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ کے اقدام کے برعکس ریٹرننگ آفسر نے ایفی ڈرین سمگلنگ سے متعلق فوجداری مقدمے پر توجہ دینا گوارا نہ کیا اور تحریری اعتراض پر تحریری حکم دینے سے گریز کیا ۔

نتیجتاً اپیلیٹ ٹریبونل بھی ایفی ڈرین پرکوئی کارروائی نہ کر سکا اور ٹریبونل نے تحریری حکم کی عدم موجودگی میں اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

صحافی شاہد اورکزئی نے کہاکہ اس کی درخواست کا مقصد کمیشن کو حلقے کی صورت حال سے باخبر کرنا ہے ۔ ملزم کے خلاف فوجداری مقدمے سے صرف نظر ریٹرننگ آفسر کی جانبداری کی چغلی کھا رہی ہے اور موصوف اس حلقے میں غیر جانبدارانہ انتخاب منعقد کرانے سے عاجر نظر آتے ہیں ۔ لہذا کمیشن ان کی جگہ اپنے کسی افسر کو حلقے میں تعینات کرے۔ کمیشن کو یاد دلایا گیا کہ 80 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کے دعوے کے بارے دائر شدہ درخواست کی ابھی تک کوئی سماعت نہ ہو سکی ۔ یاد رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت کو 16 جولائی سے حتمی دلائل کی سماعت کا حکم دیا گیا تھا ۔