سعودی عرب، یمنی حوثی باغیوں کے ہتھیاروں سے 10سالہ بچے سمیت 3سعودی شہری زخمی

پیر 16 جولائی 2018 15:54

جازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب کے صوبے جازان میں10سالہ بچے سمیت 3سعودی شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب کے صوبے جازان کے العارضہ ضلعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔جازان صوبے میں شہری دفاع کے میڈیا ترجمان یحیی عبداللہ القحطانی کے مطابق دو سعودی نوجوان شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک دس سالہ بچے زخمی درمیانی نوعیت کے ہیں۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ شہری دفاع کی جانب سے ان حالات میں منحصر اقدامات پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :