یمن، حوثی باغیوں کا حملہ، 5افراد جاں بحق

حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، عبدالحادی العصر

پیر 16 جولائی 2018 15:54

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) یمن میں حوثی باحیوں کے حملے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے، عالمی برادر حوثیوں سے تمام معاہدے منسوخ کرے اور انہیں دہشت گرد قرار دے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے شمالی صوبے جوف پر فضائی حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حقوق انسانی کے مقامی عہدے دار عبدالحادی العصر نے بتایا کہ ان فضائی حملوں میں جوف کے مرکزی علاقے حزم کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ العصر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں سے تمام معاہدے منسوخ کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد تنظیم قرار دیں ۔