ایون فیلڈ ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ کتنا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ایون فیلڈ ہاؤس کا شارٹ ٹرم کا کرایہ 60ہزار پاؤنڈ یعنی کے 97لاکھ پاکستانی روپے فی ہفتہ بنتا ہے،اگر پاکستانی حکومت ایون فیلڈ ہاؤس کو کرائے پر چڑھا دے تو سال کا 16کروڑ روپے سے زائد کرایہ بنتا ہے،معروف صحافی محمد مالک کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 16:09

ایون فیلڈ ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ کتنا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کا کرایہ 97 لاکھ روپے فی ہفتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک کا دوران پروگرام ایون فیلڈ ہاؤس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پاکستان حکومت نے جلد شریف خاندان کے ایون فیلڈ فلیٹس پر اپنا دعوی نہ کیا تو برطانیہ حکومت ان فلیٹس کو اپنے قانون کے تحت ضبط کر سکتی ہے -اور اگر پاکستان حکومت نے بر وقت اس مسئلے پر کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی۔

تو اس کا فائدہ تھرڈ پارٹی کو ہو گا۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے ایون فیلڈ ہاؤس کو کرائے پر لگا دیا ہے اور اور برطانیہ میں ایجنٹس سے کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کو لانگ ٹرم یا پھر شارٹ ٹرم پر کرائے پر دے دیا جائے۔

(جاری ہے)

اور شارٹ ٹرم کا کرایہ 60ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ کے حساب سے بنتا ہے۔اور یہ پاکستانی 97 لاکھ روپے بنتے ہیں۔اور لانگ ٹرم کا کرایہ 20ہزار پاؤنڈ یعنی کہ پاکستانی 32 لاکھ روپے فی ہفتہ بنتے ہیں۔

محمد مالک کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کی طرز زندگی چاہئیے تو آپ کو ایک ہفتہ کے لیے 97لاکھ درکار ہوں گے۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت ایون فیلڈ ہاؤس کو کرائے پر چڑھا دے تو سال کا 16کروڑ روپے سے زائد کرایہ بنتا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر آئی تھی کہ کچھ روز قبل ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جنید صفدر کے لڑائی جگھڑے کے واقعات کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس کو فروخت کرنے کا معاملہ زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔جب کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر کشیدہ صورتحال کے بعد مختلف اداروں کی طرف سے شکایتیں آنا بھی شروع ہو گئیں تھیں جس کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس کو فروخت کرنے یا پھر کرائے پر چڑھانے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :