Live Updates

جیت تحریک انصاف کے حصے میں آئے گی ،عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے،عبدالعلیم خان

پیر 16 جولائی 2018 21:59

جیت تحریک انصاف کے حصے میں آئے گی ،عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل کریں ..
لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو پٹواری اور درباری بری طرح سے مسترد ہوں گے اور جیت تحریک انصاف کے حصے میں آئے گی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے اور پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا زمانہ گزر چکا ،این ای129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ صاف پانی کی تلاش میں گلیوں اور سڑکوں پر مارے مارے پھرنے والے شہری سابقہ حکمرانوں کو مسترد کریں گے اور ہسپتالوں میں خوار ہوتے ہوئے مریض اور اٴْن کے بے بس لواحقین میگا پراجیکٹس میں لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے اور پی ٹی آئی ہی ملک میں وہ تبدیلی لائے گی جس سے وطن عزیز کو صحیح معنوں میں خوشحالی کے ٹریک پر لایا جا سکے گا، عبدالعلیم خان سے این ای129سے (ن) لیگ کے ٹاؤن ناظم ملک کلیم اللہ اورلیگی رہنماؤں محمود عالم وڑائچ اور حاجی اللہ دتہ نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اعلان کیا، این ای129کے صوبائی حلقے پی پی157سے پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن رضا نقوی نے ساتھیوں سمیت عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے بلے کا ساتھ دینے کااعلان کیا جبکہ این ای131پی پی162سے سندھو برادری کے چیئرمین منیر اقبال سندھو نے اپنی ساری برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور عبدالعلیم خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ، عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات