سانحہ مستونگ میں 131 افراد کی شہادت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہائوس کا مذمتی اجلاس طلب

پیر 16 جولائی 2018 22:51

سانحہ مستونگ میں 131 افراد کی شہادت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ..
لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے سانحہ مستونگ میں 131 افراد کی شہادت کیخلاف بار کے جنرل ہائوس کا مذمتی اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس آج بروز منگل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ۔جنرل ہاؤس کے اجلاس کی صدارت بار کے صدر بار انوار الحق پنوں کرینگے۔ اجلاس میں سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :