سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ،3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، 4دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

پیر 16 جولائی 2018 23:36

سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ،3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، 4دہشت ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت سبی میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 4دہشت گرد مارے گئے ،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردور برآمدکر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران سبی کوہلو روڈ کے قریب غازی پہاڑیوں میں آپریشن کیا اور تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،بارودی مواد ،ڈیٹونیٹرز ، مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔ سکیورٹی فورسز کے آواران میں آئی بی او کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔