Live Updates

ْعوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کا کردار مثالی ہے، انجینئر خرم دستگیر خان

پیر 16 جولائی 2018 23:55

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر دفاع امیدوار این اے 81 انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خدمت اور انتشار کی سیاست کا فیصلہ کرینگے ،مخالفین کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،مسلم لیگ ن نے پانچ سال عوام کی خدمت کی ،25جولائی کو باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائینگے ،مسلم لیگ ن ملک بھر سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائیگی ،عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کا کردار مثالی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ تاج کالونی میں مسلم لیگی راہنما مرزا اومان بیگ کی رہائش گا ہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع ہرسابق ایم پی اے امیدوار پی پی 54 عمران خالد بٹ ،چیئرمین علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ پیر سید غفور حسین شاہ گیلانی ،صاحبزادہ پیر سید فاروق گیلانی دربار عالیہ پناگ شریف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر، مسلم لیگی راہنما مرزا اومان بیگ، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ ،مرزا ظفر اقبال بیگ،مرزا فرقان بیگ،مرزا آزاد بیگ طیب طائر ایڈووکیٹ،چیئرمین عمران خان،وائس چیئرمین ملک ندیم،مرزا اشفاق بیگ نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات