اسلامی جمعیت طالبات سکھر کے زیر اہتمام طالبات کیلئے معلوماتی تعلیمی تفریحی پروگرام کا انعقاد

منگل 17 جولائی 2018 00:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) اسلامی جمعیت طالبات سکھر کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایک معلوماتی تعلیمی تفریحی پروگرام منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پروگرام میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف تعلیمی سرگرمیوںمیں حصہ لیا،اس موقع پر کیئر پلاننگ کے عنوان پر ایک ورکشاپ بھی منعقد کی گئی جبکہ کوئز پروگرام اورگیمز رکھے گئے تھے،جن میں شریک طالبات نے جوش و خروش کیساتھ بھرپور طور پر حصہ لیا، طالبات کے پروگرام میں سابقہ رہنماء اسلامی جمعیت طالبات عمرانہ نعیم ،ناظمہ سکھر مقام کنزی ٰ خان نے خطاب کیا اور مسلم یوتھ کے عنوان پر اظہار خیالات کیا، اور زندگی گزارنے کیلئے اصل مقصد اور رہنماء اصولوں کی جانب نشاندھی کی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کی یوتھ سے وابستہ ہے جوانقلاب کا زریعہ بنتی ہے، انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ حقیقی تبدیلی اور انقلاب کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے تبدیلی کا آغاز خود اپنی ذات سے شروع کر دیں ، جس کے نتیجہ میں من حیثیت القوم پوری قوم میںبھی شعور بیدار ہو جائیگا، مذکورہ پروگرام طالبات کیلئے یہ ایک دلچسپ امیزنگ پروگرام تھا،جس میں گیمز ، کتب اسٹالز ، حجاب اسٹال لگائے گئے تھے جہاں طالبات نے بھرپور حصہ لیا کہ طالبات کیلئے یہ پروگرام دلچسپ معلوماتی تفریحی پروگرام ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :