راولپنڈی، انتخابی مہم کے دوران آتش بازی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 17 جولائی 2018 15:44

راولپنڈی، انتخابی مہم کے دوران آتش بازی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جب کہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان نے تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے۔پیر کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60اور 62میں انتخابی مہم شروع کی اور لال حویلی میں خوب ساؤنڈ سسٹم لگا کر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور رات گئے ریلیاں دونوں حلقوں میں شیخ رشید کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے گھومتے پھرتے رہے اور ساتھ میں آتش بازی بھی کرتے رہے جس پر رہائشیوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا رہائشیوں سمیت اسپیشل برانچ کی شکایت پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا