ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھا دی گئیں

منگل 17 جولائی 2018 16:30

ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھا دی گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستانی روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھا دی گئیں حالانکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت صرف 2 ڈالر بڑھی جس سے فی اونس سونا1244ڈالرکا ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 اور729روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 650 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 140روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت 780 اور دس گرام 668روپی72 پیسے پر برقرار رہی۔