میپکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

منگل 17 جولائی 2018 23:21

میپکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کی132KVقاسم پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں کل19 جولائی کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک(16گھنٹے ) بند رہے گی۔ اس بندش سے 11KVوہاڑی روڈ،اولڈ لاڑ،سورج کُنڈ روڈ،پیر اسماعیل، بہاولپور روڈ اور ایس ایم فوڈز فیڈرز متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

19جولائی کو11KVبی زیڈ یو، نیو گرے والا،واپڈا ٹائون،پیر اکبر شاہ،محمود کوٹ،ایم ڈی اے،وینس،احمد،ڈیہڑ، ماڈل ٹائون ،حسن آباد،محمود کوٹ اور ماڈل ٹائون فیڈرزسے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVنیو لاڑ،اولڈ لاڑ،اے اینڈ بی،پیپلز کالونی،وہاڑی روڈ اور دنیا پور فیڈرزسے صبح ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے دس بجے صبح تک،18اور19جولائی کو 11KVوہینوال،نواں چوک اور مہر شاہ فیڈرز(خانیوال گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،19جولائی کو11KVخان بیلہ فیڈر(جلال پور گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،11KVنور پور اور ہری پور فیڈرز(نور پور گرڈ اسٹیشن) سے ،11KVاین ایل سی،ہاشمی گارڈن،ہوت والا،کینال گارڈن،بہاول اور گلزار محل فیڈرز(بہاولپور کینٹ گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،11KVپیرووال فیڈرز(خانیوال گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک،11KVسکارپ4 ، کالونی ، این ایم سی ، بہادر پور،نیو سیٹلائیٹ ٹائون، شیخ زید ہسپتال اور جناح فیڈرز (رحیم یار خان گرڈ اسٹیشن ) سے صبح چھ بجے سے دس بجے صبح تک ،11KVعبدالحکیم سٹی، قتال پور، سرائے سدھو اور تلمبہ فیڈرز سے (ہیڈ سدھنائی گرڈاسٹیشن )ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KV شیروالا فیڈر (چیچہ وطنی گرڈاسٹیشن )سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KVشادن لُنڈ اور کریم والا فیڈرز (شادن لُنڈ گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک،11KVعلی شیر،ٹھٹھہ روڈ اور سادات فیڈرز(دنیا پور گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے سات بجے سے ڈیڑھ بجے تک،11KVدین پور اور کینال فیڈرز (بہاولنگر گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،11KVکے ایل پی روڈ،ماہاند واہ،محمد پور اور محسن آباد فیڈرز(اُچ شریف گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک،11KVموج دریا،ایم نگر اورپیر فضل فیڈرز(قبولہ گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جبکہ11KVمہدی خان اور احمد یار فیڈرز سے صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے صبح تک ،11KVنظام آباد فیڈر(میانوالی قریشیاں گرڈ اسٹیشن ) سے صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ220KVمظفر گڑھ،ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی مرمت کے سلسلہ میں 132KVخان گڑھ،ماہڑا خاص،ڈمر والا، جتوئی ،علی پور اور خیر پور سادات گرڈ اسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے چھ بجے شام کے دوران 40 سے 50میگا واٹ کی اضافی لوڈشیڈنگ ہوگی۔