آئی جی سندھ نے پبلک نیوز کے سٹاف پر مبینہ حملے کے حوالے سے نوٹس لے لیا

ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری اور فوری طور پر اٹھائے گئے پولیس اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 17 جولائی 2018 23:41

آئی جی سندھ نے پبلک نیوز کے سٹاف پر مبینہ حملے کے حوالے سے نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کراچی پریس کلب کے باہر پبلک نیوز کے اسٹاف پر ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد کے مبینہ حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری اور فوری طور پر اٹھائے گئے پولیس اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ کے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیرنمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر تمام تر قانونی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ ایس ایس پیز کو ہر ممکن غیرجانبدارانہ کاروائی کا باقاعدہ پابند بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :