لاہور،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب مزید متحرک

نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 12:01

لاہور،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب  مزید متحرک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب لاہور مزید متحرک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے اب تک کتنے الیکشنز میں حصہ لیا، انتخابی اخراجات کی تفصیلات، کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نیب لاہور کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کر دیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب الیکشن کمیشن اور دیگر محکموں سے موصول ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کیس کی تحقیقات آگے بڑھائے گا۔