نواز شریف عوامی فیصلے کے مطابق سول حکمرانی چاہتے ہیں، راجہ محمد ظفر الحق

بدھ 18 جولائی 2018 01:10

نواز شریف عوامی فیصلے کے مطابق سول حکمرانی چاہتے ہیں، راجہ محمد ظفر ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا، یہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، اس کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹتے چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے راہنما و چیئرمین یو سی دوبیرن راجہ ندیم احمد ودیگر کارکنوں سے ملاقات کے بعد اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا راجہ ظفر الحق نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں وہ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں وہ عوامی فیصلے کے مطابق سول حکمرانی چاہتے ہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا نعرہ بن چکا ہے، نواز شریف اپنے اس نعرے میں جلد سر خرو ہوں گے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنے داخلی اختلافات تر ک کر کے انتخابات میں ن لیگ کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی نواز شریف کے بیانیے کی کامیابی ہو گی۔