سرگودھا یونیورسٹی میں قائم لنکن کارنر کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی

بدھ 18 جولائی 2018 16:02

سرگودھا۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) امریکن قونصلیٹ لاہور کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں قائم لنکن کارنر کے قیام میں توسیع کر دی گئی، اس ضمن میں باہمی تعاون کے معاہدے پر باقاعدہ طور پر دستخط یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پبلک افیئرز آفیسر مائیکل گونن اور وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کئے،معاہدے کے مطابق لنکن کارنر کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے،2013 ء میں قائم ہونے والا یہ لنکن کارنر یونیورسٹی آف سرگودھا اور امریکن سفارت خانے کا مشترکہ منصوبہ ہے جبکہ پاکستان بھر میں اس وقت 18لنکن کارنر قائم ہیں اوردنیا بھر میں ایسے 700سے زائد مراکز ہیں جہاں طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل لائبریری،کتب،رسائل، انگلش لٹریچر،تاریخ تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو انگریزی زبان سیکھنے، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کرنے سمیت مختلف پروگرامز کے ذریعے طلبا ء و طالبات کی کردار سازی،شخصیت سازی اور صلاحیتوں میں نکھار لا کر ان کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ خود پر اعتماد کرتے ہوئے مستقبل میں کامیابیاں سمیٹ سکیں ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ3سال کے دوران لنکن کارنر یونیورسٹی آف سرگودھا نی550 مختلف پروگرامز منعقد کروائے جس سے 55ہزار سے زائد طلباء و طالبات مستفید ہوئے۔