کراچی ،لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ

بدھ 18 جولائی 2018 16:17

کراچی ،لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نیشنل فورم برائے صحت وماحولیات کی جانب سے کراچی میںمنعقد کئے گئے 15ویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈ میںسیمنٹ بنانے والی ملک کی مایہ ناز کمپنی لکی سیمنٹ کو انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔

13سال سے قائم سالانہ انوائرمنٹ ایکسلینس ایوارڈز پاکستان میں ماحولیات کے معیارات کا بینچ مارک ہے۔ اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہاکہ لکی سیمنٹ ماحول دوست اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور ماحول کو تحفظ دینے کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پائیداری کا عمل ہمارے بنیادی کاروباری مقاصد میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

لکی سیمنٹ میں جامع ماحولیاتی انتظام اور نگرانی کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ اس با ت کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہماری فضاء گیس کے اخراج، شور کی سطح ،مادوں اور ٹھوس فضلے کے اثرات سے محفوظ رہے۔لکی سیمنٹ کی کاروباری حکمتِ عملی میں پائیدار ترقی ایک اہم حصہ ہے اور اس نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لکی سیمنٹ ابھی تک اپنے ہر پلانٹ کے ارد گرد علاقے میں 33500پودے لگاچکی ہے اور مزید 5000ہزار درخت گرمیوں میں لگائے جائیں گے۔

گرین بیلٹ پراجیکٹ جوکہ پائیدار کان کنی کے عمل کو نافذ کرنے کیلئے شروع کیا تھا کراچی پلانٹ کے پرانے کان کنی کے علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔اس سے پہلے 2017میں لکی سیمنٹ نے انٹرنیشنل انوائرمنٹ ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایوارڈز گالا میں صنعتی شعبے میںبہترین صحت اور حفاظت کے امور پر عمل کرنے کی بنیاد پر"The Responsibility for Health & Safety" کی کیٹگری میںایوارڈ حاصل کیا تھا اور ساتویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز میں کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی ایوارڈحاصل کیا تھا۔ لکی سیمنٹ نے ماحولیاتی انتظام کیلئے ISO14001،کوالٹی مینجمنٹ کیلئیISO 9001 اور پیشہ ورانہ صحت کی حفاظت کیلئے OHSAS 18001جیسی مایہ ناز سرٹیفیکشنز حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :