پاکستان نے اپنی ون ڈ ے کرکٹ کی 45سالہ تاریخ کا ایک اور ریکارڈ بہتر بنا لیا

گرین شرٹس کو اب5 میچز پر مشتمل سیریز میں3-0کی برتری حاصل ہے

بدھ 18 جولائی 2018 16:01

پاکستان نے اپنی ون ڈ ے کرکٹ کی 45سالہ تاریخ کا ایک اور ریکارڈ بہتر بنا ..
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018 ء) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے دوران اپنی ون ڈے کرکٹ کی 45سالہ تاریخ کا ایک اور ریکارڈ بہتر بنا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تیسر ے ون ڈے میں زمبابوے کی پوری ٹیم محض67رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی اور گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 241گیندوں قبل محض9.5اوورز میں ہی پورا کرلیا ، یہ بالز کے لحاظ سے پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی اپنی 44سالہ تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،اس سے قبل پاکستا ن نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1990ءمیں شارجہ کے مقام پر206گیندوں قبل کامیابی حاصل کی تھی،گرین شرٹس نے2002ءمیں ہالینڈ کے خلاف بھی202گیندوں قبل فتح اپنے نام کی تھی ۔

اس سے قبل پانچ ایک روز ہ میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکا۔ چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکڈزا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے،ویلنگٹن مساکاڈزا10کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری زمبابوین ٹیم محض 67رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ ،شاداب خان اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔68رنز کے ہدف کے تعاقب میںقومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور امام الحق اننگز کی پہلی ہی گیند پر پوویلین لوٹے تاہم بابر اعظم اور فخر زمان نے گرین شرٹس کی نیا پار لگا دی۔فخر زمان43اور بابر اعظم19رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ گرین شرٹس کو اب5 میچز پر مشتمل سیریز میں3-0کی برتری حاصل ہے۔