دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں،فیڈرل فلڈ کمیشن

بدھ 18 جولائی 2018 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو فلڈ کمیشن سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دریا کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی تمام دریائوں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم حالیہ بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :