لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،4اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،4اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار ،اسلحہ ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے اسٹیٹ لائیف بلڈنگ کے قریب دوران چیکنگ ملزم میوو عرف لالو کلہوڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، نوڈیروپولیس نے قتل سمیت دیگر 6 مقدمات میں روپوش ملزم ذاکرگوپانگ کو، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم غلام مصطفی ویسر اور باڈہ پولیس نے اشتہاری ملزم نور مصطفی ساریو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :