عوام کا جوش و خروش بتا رہا ہے جیت مسلم لیگ(ن)کا مقدر ہے، سلمان خان رہنماء (ن) لیگ کراچی

بدھ 18 جولائی 2018 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) حلقہ 248سے مسلم لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کے حلقے کے عوام کا مسلم لیگ (ن) کے لئے جوش و خروش بتارہا ہے کہ جیت ان کا مقدر ہے وہ اپنے حلقے کے علاقوں سلطان آباد، مچھر کالونی، شیرشاہ، ہاکس بے منڈیاری وغیرہ میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اس دوران مچھر کالونی اور شیرشاہ میں 9دفاتر کا افتتاح کیا جہاں مقامی آبادی نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کر کے اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں گے۔

اس دورے کے دوران سلمان خان نے مختلف مقامات پر تقریر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس علاقے کو شہر کا پسماندہ ترین علاقہ بنادیا گیا اور اس علاقے کے منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے رہے انہوں نے منتخب ہونے کے بعد اس علاقے کے لئے دانش اسکول، بہتر سفری سہولتیں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سب سے بڑا اور جدید اسپتال پینے کے پانی کی گھر گھر فراہمی اور سڑکوں کی مرمرت اور گندگی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا اعادہ کیا سلمان خان نے کہا کہ اس علاقے کے بچوں کا بھی اعلی اور معیاری تعلیم پر اتنا ہی ح قہے جتنا مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کا ہے اسی طرح اس علاقے کے محنت کشوں کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سستی اور معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے حیرت کا اظہار کیا کہ اتنی بڑی اور خوبصورت ساحلی پٹی ہونے کے باوجود اسے معیاری تفریح گاہ نہیں بنایا گیا انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ انتخابات جیتنے کی صورت میں ساحلی مقامات کی ترقی میں خصوسی دلچسپی لیں گے اور عوام کے لئے معیاری اور سستی تفریح یقینی بنائیں گے۔