پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،

ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی ، پارلیمانی ، سماجی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دیکر باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار کی جائیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی چینی سفیر سے ملاقا ت میں گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 22:08

پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی ، پارلیمانی ، سماجی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دیکر باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار کی جائیں۔ وہ بدھ کو چین کے سفیر یائوجنگ سے یہاںپارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چین اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کی نئی مثالیں قائم کی ہیں جو کہ باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور دوطرفہ روابط میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ چین کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی آگا ہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعاون درست سمت میں جارہا ہے اور مزید مواقعوں کی تلاش کے لیے راہیں ہموار ہور ہی ہیں جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :