Live Updates

عمران نیازی کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

22سال سے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین

بدھ 18 جولائی 2018 22:29

عمران نیازی کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ وہ 22سال سے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اب ان کا آسرا اس بات پر ہے کہ جادوگرنی انہیں اقتدار دلائے گی۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کی طرف سے آصف علی زرداری پر الزام تراشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی سازش بے نقاب ہو چکی، لوٹے جمع کرنے سے عمران نیازی لیڈر نہیں بن سکتے۔

جیالے اس بار انتخابی نتائج چوری ہونے نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی کی کیفیت ہارے ہوئے جواری کی طرح ہو گئی ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے اور شکست ان کا مقدر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات