خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کل حافظ آباد پہنچیں گے

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کل حافظ آباد پہنچیں گے
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کل 20جولائی بروز جمعة المبارک کو حافظ آباد آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں جمعة المبارک کے بعدونیکے روڈ حافظ آبادمیں دربار خطیب الاسلام کے باہر تحریک لبیک کے صوبائی امیدوار حلقہ70پیر سید وسیم الحسن نقوی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ ، امیدوار قومی اسمبلی لیاقت عباس بھٹی، امیدواران صوبائی اسمبلی پیر سید شعیب شاہ اور چوہدری اسعد اللهارائیں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ضلع کے مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔