پیوٹن سے ملاقات ، میلانیا کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی صدر نے اہلیہ کا تعارف کرایا تو چہرے پر مسکراہٹ،مصافحے کے بعدتاثرات بدل گئے

جمعرات 19 جولائی 2018 13:49

فن لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد چہرے کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فن لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی، ملاقات کے آغاز پر امریکی صدر نے اہلیہ کا تعارف کرایا تو وہ چہرے پر مسکراہٹ کیساتھ روسی صدر سے ملیں۔مصافحہ کرنے کے فوری بعد میلانیا کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے، ان کے چہرے پر جیسے روسی صدر کی دہشت چھاگئی ہو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔