ترکی میں ہنگامی حالت کا خاتمہ ،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

جمعرات 19 جولائی 2018 17:31

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) اقوام متحدہ نے ترکی میں 15 جولائی 2016ء کی ناکام بغاوت کے بعد ملک میں 3 ماہ کی مہلت کے لیے 7 دفعہ ہنگامی حالت کا نفاذ بالاخر شب 1200 بجے سے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔

(جاری ہے)

اس ہنگامی حالت کا نفاذ ملک بھر میں فیتو سمیت ’’ پی کے کے‘‘ اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ ترک آئین کے مطابق ،ہنگامی حالت کے رائج کردہ نفاذ کی توسیع کیلیے اگر پارلیمان میں قرارداد پیش نہ کی جائے تو اس کی حیثیت خود بخود زائل ہو جاتی ہے۔