بھارت، مون سون بارشوں سی511 افراد اور 10 لاکھ مویشی ہلاک

جمعرات 19 جولائی 2018 17:31

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بھارت میں گزشتہ 1 ماہ سے جاری مون سون کی بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 511 افراد اور 10 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 1 ماہ سے جاری مون سون کی بارشوں کے بعد اانے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 511 افراداور 10 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کے 91 حصوں میں ان بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت سے 5 ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 64 سالہ تاریخ میں مون سون بارشوں کا یہ بد ترین سلسلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :