ْپاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سلیمان ایس مہدی کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:05

ْپاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سلیمان ایس مہدی کو نیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سلیمان ایس مہدی کوپاکستان سٹاک ایکسچینج کاچیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کو حسین لوائی کی جگہ چئیرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج تعینات کیا گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انھیں چیئرمین منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

حسین لوائی کا نام منی لانڈرنگ سیکنڈل میں آنیاوران کی گرفتاری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا۔

حسین لوائی کوایف آئی اے نی6 جولائی کوگرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ جب وہ سمٹ بینک کے سی سی او تھے، اس وقت سمٹ بینک میں جعلی اکانٹس کھولے گئے جوغیرقانونی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے۔سلیمان ایس مہدی سیان لمیٹڈکے سی سی او ہیں۔ اس سے قبل وہ الائیڈ بینک اور پکک بینک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :