میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لیمیٹڈ کے قبل ازٹیکس منافع میں 32 فیصد کمی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:14

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لیمیٹڈ کے قبل ازٹیکس منافع میں 32 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لیمیٹڈ کے قبل ازٹیکس منافع میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں کمپنی کو3886 ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال2016-17 کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17 کے 9ماہ میں میپل لیف سیمینٹ فیکٹری کو5697ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ کے دوران مالیاتی اخراجات میں 20.1فیصد اورڈسٹری بیوشن اخراجات میں 4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں فی حصص آمدنی میں 93فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :