پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

جمعرات جولائی 20:32

پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد عمران،محمد علی قمر ،سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن شامل ہیں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی،ملزمان کے خلاف پی آئی بی تھانے میں قتل الخطا کا مقدمہ درج ہے،پرانی سبزی منڈی کے قریب 15 جولائی کو جھولا گرنے سے 14 سال کشف جاں بحق اور متعدد زخمی گئے تھے

متعلقہ عنوان :