گوجرخان نوا زشریف کے متوالوں کی تحصیل ہے، چوہدری محمدریاض

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 08کے نامزد اُمیدوار و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہا کہ گوجرخان نوا زشریف کے متوالوں کی تحصیل ہے اور انشااللہ اس بار تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے تینوں اُمیدوار بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار اُنہوںنے شرقی گوجرخان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق، چوہدری فیاض اختر،چوہدری مزمل حسین ، ملک فیاض، چوہدری صفدر، شیخ طارق محمود سیٹھی اور دیگر موجود تھے چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو اہلیان گوجرخان بری طرح نظر انداز کر دیں گئے اور انشااللہ اس بار ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔

مسلم لیگی قائدین نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بلا تفریق خدمت کی عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے گئے وہ تمام تر پورے کیے گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔