صعدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں حوثی ملیشیا اپنے گڑھ میں محصور،سپلائی لائن بھی منقطع

مارب میں فضائی دفاعی نظام نے شہر کی فضاؤں میں باغی حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون جاسوس طیارہ مار گرایا

جمعہ 20 جولائی 2018 12:00

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) یمن میں سرکاری فوج کے یونٹوں نے حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں پہاڑی علاقوں کے بیچ باغیوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کر دیا۔یمنی فوج نے صعدہ کے شمال میں واقع ضلعے باقم میں حوثی ملیشیا کی امدادی سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد باغی ہر طرف سے محصور ہو کر رہ گئے ۔یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگڈیئر جنرل رداد الہاشمی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کتاف میں پیش قدمی کے دوران حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اس دوران اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قومی فوج کے جنگجوؤں نے بعض تزویراتی نوعیت کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا وادی آل بو جبارہ کے نزدیک ہو گئے۔

(جاری ہے)

الہاشمی نے باور کرایا کہ اس دوران وادی خراشب، نصرہ، وادی حرماء ، جبلِ صفراء اور ام شدائد کے علاقے کو آزاد کرا لیا گیا۔ادھر مارب میں فضائی دفاعی نظام نے شہر کی فضاؤں میں باغی حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون جاسوس طیارہ مار گرایا۔تعز صوبے میں یمنی فوج نے مغربی علاقے الصیاح میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے باغیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔زمینی ذرائع کے مطابق الضباب کے محاذ پر فرنٹ لائن میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :