یمنی تنازعے میں فرانس کی مصالحتی کوششیں،حوثی لیڈروں سے صنعاء میں ملاقاتیں

فرانس تنازعے میں انسانی ہمدردی کی کوششوں پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ،اقوام متحدہ کی کوششیں بھی جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) یمن کے لیے مقرر فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی کرسٹیان ٹسیٹونے ایران نواز حوثی ملیشیا کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ملاقات حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعاء میں ہوئی۔

(جاری ہے)

فرانس یمنی تنازعے میں انسانی ہمدردی کی کوششوں پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اسی تنازعے میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس بھی فریقین کو الحدیدہ میں کسی بھی بڑی لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا کو بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی کارروائی کی شدت کا سامنا ہے اور یہ شدت کسی بھی بڑے حملے کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے۔