سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم اگست کو راولپنڈی میں ہو گی

جمعہ 20 جولائی 2018 14:55

سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی ..
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم اگست بدھ کو راولپنڈی میں ہو گی۔پہلا انعام 5کروڑروپی ایک انعام۔ دوسرا انعام 1کروڑ 50لا کھ روپی کی3 انعامات ۔تیسرا انعام3 لاکھ 12ہزارروپے کی1696 انعامات ہو نگے۔

(جاری ہے)

جو اس سال کی 19 ویںقرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر26 ویںقرعہ اندازی ہے ۔

دریں اثناء سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم اگست بدھ کو کوئٹہ میں ہو گی۔پہلا انعام 1کروڑروپی 50لا کھ ایک انعام۔ دوسرا انعام 50لا کھ روپی کی3 انعامات ۔تیسرا انعام 93000روپے کی1696 انعامات ہو نگے۔ جو اس سال کی 20 ویںقرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر75 ویںقرعہ اندازی ہے۔