24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر30ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر30ملزمان کو گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی06مفرور اور15 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر30ملزمان کو گرفتار کرکی01رائیفل01کلاشنکوف،06 پستول بمعہ راؤنڈز برآمدکی۔

تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے 01مفرو راور08ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکرکی01رائیفل،06پستو ل بمعہ راؤنڈزاور موبا ئیل برا ٓمد کیے۔حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکی01 ملز م کو گرفتار کر کی01کلاشنکوف بمعہ راؤنڈزبر آمدکر لی۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں05مفرور اور15 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراںانہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :