چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بڑھنا خو ش آئند ہے،میاں خرم الیاس

جمعہ 20 جولائی 2018 16:59

چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بڑھنا خو ش آئند ہے،میاں خرم ..
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تاجر رہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری57فیصد سے بڑھنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کی طر ف سے ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ریکارڈ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی صنعت ترقی کرے گی کیونکہ چینی کمپنیوں کے پاس مہارت اور وسیع تجربہ ہے جس کے باعث چینی کمپنیاں پوری دنیا میں شہرت حاصل کررہی ہیں۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے ساتھ ملک بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی یونٹ لگائیں گے جس سے ملک بھر میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور بے روزگاری جیسا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔