شاہین ایئر کی پہلی حج پرواز کراچی سی309حجاج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 21:55

شاہین ایئر کی پہلی حج پرواز کراچی سی309حجاج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پہلی حج پرواز NL705اسالانہ حج شیڈول کے مطابق309حاجیوں کو لے کرمدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔دیگر حج پروازیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔اپنے مسلسل آٹھویں حج آپریشن کے دوران ایئر لائن وائیڈ باڈی A330 اور A320 جہاز استعمال کررہی ہے جو کل 10,000 حاجیوں کو لے کر جدہ اور مدینہ روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور بلا تعطل حج آپریشن کی غرض سے مزیدA330ا ور A320 طیارے بیک اپ کے طور پر تیار رکھے ہیں۔حج آپریشن کے حوالے سے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن نے کہا: ’’اس مقدس سفر کے لیے پاکستان کے دوسرے پرچم بردار کیرئیر کے طور پر حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنا شاہین ایئر کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ہم ان کے وقت اور آرام کو اہمیت دیتے ہیں اور ملک بھر سے اس مقد س سفر پر جانے والے اپنے معزز مسافروں کو غیر معمولی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرگرمی کے ساتھ وقف ہیں۔‘‘ گزشتہ سال بھی شاہین ایئر کو ڈائریکٹوریٹ آف حج طپاکستان آپریشنز کی جانب سے حج آپریشنز 2017ء کی کامیاب تکمیل اور عمدہ خدمات کی فراہمی پر تعریفی سند عطا کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، شاہین ایئر نے پورے پاکستان سے دبئی کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔