خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں کئی ملین روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں کئی ملین روپے کی کرپشن کاالزام ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں این اے 18 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کیخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ کالہ کلے میں غیرقانونی فروٹ منڈی بنانے پرٹی ایم اے کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کے خلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔