کوئٹہ، 25 جولائی کو اگر عوام نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو پورے پانچ سال تک انہیں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑے گا،مولانا محمد رمضان مینگل

اس بار ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو آپکے دکھ درد سمجھتا ہو اب کی بار عوام نمائندوں کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کریں گے،اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواروں کا کارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواران کی مینگل آباد، اختر آباد، پشتون آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو اگر عوام نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو پورے پانچ سال تک انہیں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑے گا اس بار ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو آپکے دکھ درد سمجھتا ہو اب کی بار عوام نمائندوں کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کریں گے ہر ایک کے سامنے حقیقی نمائندے روز روشن کی طرح عیاں ہیں پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار ہی اس شہر کی ترقی کے لئے امید کی ایک کرن ہیں ان خیالات کا اظہار این اے 266 کے امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265 کے امیدوار قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 کے امیدوار حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج مظلوم اہلسنت عوام کے دکھ درد لے کر ڈوبے گا اور 26 جولائی کا سورج صحابہ رض کے غلاموں کی کامیابی کا نوید لے کر نکلے گا عوام ہمیں ایک بار موقع دے کر دیکھے تو انشااللہ ہم انکی امیدوں پر پورا اتر کہ دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کے حقوق ہمیشہ منتخب ایم این اے اور ایم پی اے ہی کھاتے رہیں ہیں آج تک جن لوگوں کو یہاں کی عوام نے منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچایا ہے انہوں نے کبھی بھی اپنی عوام کے حقوق کی بات نہیں کی اس صوبے کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو یہاں کے مسائل حل کروائے بلوچستان کی عوام نے اگر ساتھ دیا تو انشااللہ عوام کی امیدوں پہ پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مستقبل کو بدلنے کے لئے پہلے یہاں کی عوام کو بدلنا ہوگا اور ایسے بندوں کو منتخب کرنا ہوگا جو حقیقت میں مسائل حل کرنے کی قوت رکھتے ہوں انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم کا ورک تیز کردیں ۔