محنت لگن اور ایما نداری سے جما عت کیلئے خدما ت سرانجا م دینے والی خواتین کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئے، نصرت جمشید ملک

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سٹی کی صدر نصرت جمشید ملک ،شاہینہ میر،ذونی افشاں،تہمینہ اکبر،شازیہ نصیر،کشورسلطانہ،زہر ہ اقبال،نذھت عقیل،شمیم اشفاق،شاہین نزیرودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سیالکوٹ سٹی قائدین مسلم لیگ اور جماعت کا ہر اول دستہ ہے جوجما عت کو فعال بنا نے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے،قائدین اور مسلم لیگ ن کا منشورگھر گھر پہنچانے والی کارکن ہی دراصل قیمتی سرما یہ ہیں۔

(جاری ہے)

محنت ۔لگن اور ایما نداری اور سچے دل سے جما عت کیلئے اپنی خدما ت سرانجا م دینے والی خواتین کوکسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطا ب کے دوران کیا۔نصرت جمشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیا سی جما عت جبکہ محمد نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں،انشااللہ دوبارہ بر سر اقتدار آکر پاکستان اور قوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے ۔