فخر زمان کو ون ڈے کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

اوپنر نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری سکور کی تھی

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:45

فخر زمان کو ون ڈے کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ..
بلاوایو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2018 ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز ، سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن اور اپنے ہم وطن کا انتہائی بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ۔ 28سالہ فخر زمان نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ،فخر زمان اب تک 17ون ڈے میچز میں 75.39کی اوسط سے 980رنز سکور کرچکے ہیں اور اگر انہوں نے زمبابوے کیخلاف اتوار کو شیڈول آخری ون ڈے مقابلے میں مزید 20رنز سکور کرلیے تو وہ تیز ترین ہزار ون ڈے رنز سکور کرنے والے بلے باز بن جائیں گے ، ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز سکور کرنے اعزاز اس وقت مشترکہ طور پر سر ویون رچرڈز ، بابر اعظم ، کیون پیٹرسن ، جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے 21،21 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑا، جو انہوں بھارت کے خلاف 1997ءمیں 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014 ءمیں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراﺅنڈ میں شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 237 رنز ناٹ آﺅٹ، بھارت کے ورندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔