امریکہ کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکار

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) امریکہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے ایک بیان میںکہا کہ امریکی حکومت نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی وفد شریک نہیں ہوسکا۔فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں 6 رکنی وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔