امریکا میں گندم کے نرخ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:34

امریکا میں گندم کے نرخ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) امریکا میں گندم کے نرخ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ طلب میں اضافہ اور دنیا میںجنس کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث امریکی گندم کی برآمد بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر گندم کے سودے 15 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.19 ڈالر فی بشل سے زیادہ میںطے پائے۔بورڈ میں مکئی کے سودے 4 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.69 ڈالر فی بشل جبکہ سویابین کے سودے 1.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 8.63 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

متعلقہ عنوان :