بھارت ،ْجنونی ہندوئوں کا دو مسلمان نوجوانوں پرگائے کی خرید و فرخت کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد ،ْنوجوان جاں بحق

پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) بھارت میں جنونی ہندوئں کے ہجوم نے دو مسلمان نوجوانوں کو گائے کی خرید و فرخت کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رام گڑھ کے علاقے الور میں گزشتہ شب ایک بجے دو نوجوان اکبر اور اسلم ایک ایک گائے کو پیدل اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے کہ ہندو ہجوم نے گھیر کر گائے کی ملکیت سے متعلق پوچھا۔

ہجوم کا خیال تھا کہ دونوں نوجوان گائے کو ذبح کرنے یا فروخت کرنے کیلئے لے جا رہے ہیں۔ہجوم نے دونوں نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان اکبر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسلم مشتعل ہجوم سے جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔