امریکا، کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتی شہریوں کوچارسے 20سال قید کی سزا
کال سینٹر ایجنٹس مصیبت میں پھنسے لوگوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ورنہ گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے،رپورٹ
ہفتہ 21 جولائی 2018 18:18
(جاری ہے)
مجرمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2012 سے 2016 کے درمیان عرصے میں منی لانڈرنگ اسکیم کے پرپیش نظام کو مرتب کیا اور بھارتی شہر احمد آباد میں بیٹھ کر امریکی عوام کو بیوقوف بنانے کا انتظام کیا گیا۔
احمد آباد سے بیٹھ کر کال سینٹر کا ایجنڈ خود کو انٹرنل ریونیو سروس، یو ایس سیٹیزن اینڈ ایمیگریشن افسر ظاہر کرکے لوگوں کو ڈرایا کرتے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی کال سینٹر نے پہلے ڈیٹا فروخت کمپنی والوں سے امریکا میں رہائش پذیر ان شہریوں کی معلومات خریدی جنہیں گرفتاری یا ملک بدر کیے جانے کا امکان تھا یا پھر ایسے افراد جن میں حکومتی قرضہ دینے کے سکت نہیں تھی۔کال سینٹر ایجنٹس مصیبت میں پھنسے لوگوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ڈالتے تھے اور انکار کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے۔امریکا کے محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی کال سینٹر کے نرغے میں پھنس کر ادائیگی کرنے والوں کو وائر منی یا اسٹور ویلیو کارڈز کی خریداری پر زور دیا جاتا تھا، جب کوئی ایک مرتبہ کال سینٹر کو ادائیگی کردیتا تھا تو بھارت کے شہر احمد آباد میں بیٹھا ہوا کال سینٹر کا ایجنٹ امریکا میں موجود ایجنٹس کو اطلاع کرتا اور یوں امریکا میں مقیم بھارتی رقم وصول کرتے تھے۔بھارتی اخبار کے مطابق اس سے قبل بھی امریکا میں منی لانڈرنگ اسکینڈل اور وائر فراڈ میں 3 بھارتی گرفتار کیے گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.